ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزنے آسام رائفل کودیے گئے حقوق کو موقوف رکھنے کا فیصلہ کیا

مرکزنے آسام رائفل کودیے گئے حقوق کو موقوف رکھنے کا فیصلہ کیا

Fri, 22 Feb 2019 21:07:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 22 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکز نے شمال مشرقی ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، منی پور، ناگالینڈ اور میزورم میں بغیر کسی وارنٹ کے تلاشی لینے اور کسی کو بھی گرفتار کرنے کے لیے آسام رائفل کو دیئے گئے خصوصی اختیارات کو ملتوی رکھنے کا جمعہ کو فیصلہ کیا۔

حکام نے یہ معلومات دی۔وزارت داخلہ اب متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ اس معاملے پر دوبارہ غور کرے گی جنہوں نے بظاہر نیم فوجی دستے کو وسیع حقوق دئے جانے کے قدم کی مخالفت کی ہے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 19 فروری کو جاری کیا گیا متعلقہ نوٹیفکیشن ملتوی رکھا جائے اور اس پورے معاملے پر ریاستی حکومتوں کے ساتھ غور کیا جائے گا۔اس نوٹیفکیشن کے ذریعے آسام رائفل کو اختیار دیئے گئے تھے۔حکام نے جمعہ کو کہا کہ سی آر پی سی کے تحت آسام رائفل قانون،1941 کے تحت آسام رائفل کو طاقتیں حاصل تھیں،تاہم نئے آسام رائفل قانون 2006 کے نافذ ہونے کے بعداس کے بعدسے ان اختیارات کو دوبارہ نافذ کرنے کا مسئلہ زیر غور ہے۔آسام رائفل شمال مشرقی میں اہم عسکریت پسندی مخالف طاقت ہے۔اس کے ذمہ دار ہند۔میانمار سکیوریٹی بھی ہے۔شمال مشرقی کے کچھ حصوں میں مسلح فورس (استحقاق) قانون نافذ ہے جس کے تحت علاقے میں فوج کو اس طرح کی طاقتیں حاصل ہیں۔


Share: